ETV Bharat / state

Swachhta Abhiyan Ambassador of Bhopal: بھوپال کے سید فیض احمد سوچھتا ابھیان کے ایمبیسڈر منتخب - بھوپال کو 'سوچھتا ابھیان' میں اول لانے کی کوشش

بھوپال کے سید فیض احمد بھوپال کو 'سوچھتا ابھیان' میں اول لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض نے مسلم علاقوں اور شہر کے گندگی بھرے چوک چوراہوں سے کام کی شروعات کی۔ جس کے بعد میونسپل کارپوریشن نے انہیں بھوپال کا سوچھتا ابھیان کے ایمبسڈر بنایا ہے۔Syed Faiz Ahmed Elected as Swachhta Abhiyan Ambassador of Bhopal

بھوپال کے سید فیض احمد سوچھتا ابھیان کے ایمبیسڈر منتخب

author img

By

Published : May 6, 2022, 9:22 PM IST

بھوپال: پورے ملک میں سوچھتا ابھیان کے تحت اپنے اپنے شہروں کو صاف اور اچھا دکھانے پر مرکزی حکومت کی جانب سے تمغہ دیا جاتا ہے۔ سوچھتا ابھیان میں ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور میں لگاتار نمبر ون آرہا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت بھوپال کے نوجوان سید فیض احمد نے اب بھوپال کو سوچھتا ابھیان میں پہلے مقام پر لانے کی مہم شروع کی ہے، جس کی شروعات فیض نے ان گندے چوک چوراہوں اور مسلم علاقوں سے کی جنہیں گندگی میں اول سمجھا جاتا تھا۔ Syed Faiz Ahmed elected Swachhta Abhiyan Ambassador

بھوپال کے سید فیض احمد سوچھتا ابھیان کے ایمبیسڈر منتخب

فیض نے بھوپال کی چوک چوراہوں کی صاف صفائی شروع کی، وہاں کی گندگی اور کچرے کو خود صاف کیا اور جب بھوپال منسیپل کارپوریشن نے فیض کی محنت کو دیکھا تو وہ بھی ان کی مدد کے لیے آگے آئے اور فیض کوسوچھتا ابھیان کا ایمبیسیٹر بنا دیا۔ اب فیض کی محنت کی وجہ سے شہر کے کئی چوک چوراہوں پر خوبصورت پینٹنگ بنا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی شہر خوبصورت نظر آئے، اس کے لیے کارپوریشن نے سڑکوں کے کنارے لگی دیواروں کو بھی سجا دیا ہے۔

فیض بتاتے ہیں کہ عموماً یہ دیکھا جاتا رہا ہے کہ مسلم علاقوں میں حکومت کی اسکیمز کے ساتھ دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منسیپل کارپوریشن سے بھی لوگ کم آتے ہیں اور مسلم علاقوں میں صاف صفائی نہیں ہو پاتی ہے۔ اس بات کا خیال رکھتے ہوئے فیض مسلم علاقوں میں بھی کام کیا اور وہاں کی رنگت بدل دی۔ بھوپال میں فیض اور ان کے ساتھی نے میں اس کام کے علاوہ حکومت کے ساتھ مل کر کر ٹریفک کا نظام، زیرو کرائم اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کام بھی کرتے ہیں، لیکن اب فیض کا خواب یہ ہے کہ جس طرح سے اندور صفائی میں نمبر ون آرہا ہے، اسی طرح بھوپال کو بھی صفائی میں پہلا مقام حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Raza Murad Removed as Swachchhata Brand Ambassador: رضا مراد سوچھتا ابھیان کے برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہوں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.