ETV Bharat / state

بھوپال: برکت اللہ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے تحت لیکچر کا انعقاد - بھوپال کی خبریں

برکت اللہ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے تحت دانشوروں نے فارسی زبان کی اہمیت و افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برکت اللہ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے تحت لیکچر کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 4:52 PM IST

مدھیہ پردیش کی برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال کے شعبہ فارسی کے زیراہتمام فارسی زبان کی اہمیت و افادیت کے عنوان سے لیکچر کا انعقاد کیا گیا-

برکت اللہ یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے تحت لیکچر کا انعقاد

پروگرام میں ملک کے ممتاز دانشوروں نے شرکت کی اور فارسی زبان کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فارسی زبان میں روزگار کے بڑے امکانات کو حوالوں کے ذریعے پیش کیا-

دانشوروں کا ماننا ہے کہ موجودہ صدی میں یا گزری صدی میں ہم اپنے ماضی کو فراموش کرکے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے ہے اور ماضی مستقبل کی راہ دیکھتا ہے-

بھوپال برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر جے راؤ نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ فارسی زبان کی آج بھی اہمیت برقرار ہے- یہی وجہ ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں بھی فارسی کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ برکت اللہ یونیورسٹی شعبہ فارسی کو نیشنل انسٹیٹیوٹ کے طور پر فروغ دیا جائے تاکہ یہاں پر نہ صرف فارسی زبان میں نئی ریسرچ ہو بلکہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فارسی زبان میں روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں-

دہلی سے پروگرام میں شرکت کرنے آئے فارسی زبان کے ممتاز ادیب پروفیسر ایس ایچ قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارسی اور سنسکرت کے بیچ جو ایک خاص رشتہ ہے وہ اپنی جگہ ہے۔ فارسی زبان کے الفاظ بھارت کی مقامی زبانوں میں اس طرح سے جذب ہوگئے ہیں کہ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا کہ کب ہم فارسی زبان کے الفاظ استعمال کرتے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:بھوپال: اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام قومی سیمینار کا انعقاد

ممبئی سے آئے ممتاز ادیب شمیم طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی ہو یا اس کے بعد آنے والی صدی ہو ہم گزری ہوئی صدی اس کی تاریخ رسم و رواج بولی اور تہذیبی ورثے کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں- اس لئے ہمارا مستقبل ہمارے ماضی کے ساتھ وابستہ ہے اور ہر ماضی اپنے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرتا ہے-

آج کے پروگرام میں جہاں ڈاکٹر طاہرہ وحید عباسی کی کتاب اب 'راکھ میں چنگاری' کا اجرا عمل میں آیا تو وہی آج کے پروگرام کے مقاصد کو لے کر کہا گیا تھا کہ آج کی نسل کے طلباء کو فارسی زبان کی اہمیت و افادیت سے واقف کرانا آج کے پروگرام کا مقصد ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.