ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اینٹ کھڑی کھانسی پورہ میں 22 نومبر سے شروع ہونے والے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور شہر میں اجتماع کے تعلق سے گہماگہمی بڑھ گئی ہے-
رواں برس ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع کا کامیاب 72 سال ہوگا، ان 72 برسوں میں پہلی مرتبہ اجتماع چار دن کا ہو رہا ہے، اجتماع 22 نومبر سے تا 25 نومبر ہوگا اور 25 نومبر کی دوپہر میں دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا-
- 13 لوگوں سے ہوئی تھی اجتماع کی شروعات
بھوپال میں ہونے والے اجتماع کی شروعات 71 برس سنہ 1947 میں ہوئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ دعوت کی توسط سے اللہ کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے یہ شروعات مولانا مسکین صاحب نے پرانے بھوپال کے گھاٹی بھڑبھونجا میں واقع مسجد چمیلی والی سے کی تھی-
پہلے اجتماع میں 13 افراد نے شرکت کی تھی جس میں 12 مرد اور ایک بچہ شامل تھا-
بعد ازاں رفتہ رفتہ یہ تعداد بڑھتی گئی اور اجتماع کو مسجد شکورخان منتقل کیا گیا جس کے بعد بہت زیادہ تعداد ہونے پر یہ تاج المساجد میں منتقل ہوا اور جب ایشیا کی سب سے بڑی مسجد تاج المساجد نے تنگ دامنی کا شکوہ کیا تو سنہ 2002 میں اجتماع گاہ کو بھوپال کے اینٹ کھڑی میں منتقل کردیا گیا-
اب یہاں 13 لاکھ تا 15 لاکھ فرزندان توحید کی شرکت ہورہی ہے جس میں بیرون ممالک کے لوگ بھی ہوتے ہیں۔
اجتماع کے دوران دعوت تبلیغ کے مرکز حضرت نظام الدین سے تشریف لارہے اکابرین قرآن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کو زندگی گزارنے کی نصیحت فرمائیں گے-
گزشتہ برس بھی اجتماع 4 روز کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اسمبلی انتخابات کی پولنگ کی وجہ سے اسے ایک دن پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا-
پہلے دن ہوں گے اجتماعی نکاح:
روایت کے مطابق امسال بھی اجتماع کے پہلے دن یعنی 22 نومبر کو نماز عصر کے بعد تقریباً 300 نکاح ہوں گے جس کے بعد اکابرین جماعت خطبہ پڑھیں گے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے بارے میں خطاب کریں گے۔