ETV Bharat / state

بھوپال: مجاہدینِ آزادی کی تصاویر کی نمائش - مجاہد آزادی کی قربانیاں

ملک کی آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے وہ مجاہدین آزادی جن میں سے بہت سوں کے بارے میں نوجوان نسل زیادہ کچھ نہیں جانتی، یوم آزادی کے موقع پر ان کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش
مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 4:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی، ایم ڈبلیو انصاری کے ذریعہ یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ان مجاہد آزادی جن کی قربانیوں کو یکسر فراموش کردیا گیا ہے، کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں خاص طور سے ان خواتین مجاہد آزادی کی تصاویر بھی شامل کی گئیں جن کا نام شاید کہیں لیا بھی نہیں جاتا۔

مجاہد آزادی کی قربانیاں

ایم ڈبلیو انصاری نے کہا جب ملک غلام تھا تو ہم ہندوستانی تھے اور جب آزاد ہوگئے تو آج ہم مذہب اور ذات پات میں تقسیم ہوگئے۔ اس لیے اب ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

ایم ڈبلیو انصاری نے سنہ 2022 میں اردو صحافت کے دو سو برس مکمل ہونے کے موقع پر اردو زبان کے فروغ کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح سے ایک خاص طبقے کے معاملات کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے چاہے وہ مجاہدینِ آزادی ہو یا پھر ان کی زبان، اس کے لیے ہمیں مل کر محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی وراثت کو بچاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.