ETV Bharat / state

بھوپال: کانگریس اراکین اسمبلی کی واپسی - سجن سنگھ ورما

ریاست مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کے دوران کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو جے پور بھیج دیا تھا لیکن اب ان تمام کی واپسی ہوچکی ہے اور انہیں شہر کی مشہور ہوٹل کورٹ یارڈ میرٹ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

کانگریس اراکین اسمبلی کی واپسی
کانگریس اراکین اسمبلی کی واپسی
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 5:22 PM IST

بھوپال پہنچے مدھیہ پردیش کانگریس کے اراکین اسمبلی کو ان کے گھر جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور پوری ہوٹل کو پولیس نے چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

سجن سنگھ ورما، پی ڈبلیو ڈی وزیر، مدھیہ پردیش،ویڈیو

جے پور سے لوٹے رکن اسمبلی اور پی ڈبلیو ڈی وزیر سجن سنگھ ورما نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'آزادی کے بعد سے اب تک ایسے حالات نہیں ہوئے جو اب نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ جمہوریت کا قتل ہے اور سیاست کی روایتوں کے خلاف ہے۔

سجن سنگھ ورما نے پارٹی چھوڑ کر گئے اراکین اسمبلی کے تعلق سے کہا کہ 'یہ پرندے بھٹک گئے ہیں لیکن جلد ہی اپنے گھونسلوں میں واپس لوٹ آئیں گے اور جب کانگریس پارٹی اپنا فلور ٹیسٹ دے گی تو یہ ہمارے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.