اس سانحہ پر ریاست کے موجودہ وزیراعلی کمل ناتھ اور سابق وزیراعلی شیوراج چوہان نے ٹویٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کمن ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ' جن لوگوں کی لاپروائی کے سبب یہ سانحہ پیش آیا ہے انھیں بخشا نہیں جائے گا۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ' حکومت ان کے ساتھ ہے اور ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ کو بطور معاوضہ چار لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔
سابق وزیراعلی شیوران چوہان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ' بھوپال کے چھوٹے تالاب کھٹلاپورہ میں گنیش وسرجن کے دوران کشتی کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ' اس دلخراش حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں وہ خراج پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھوپال کے کھٹلا پورہ گھاٹ میں گنیش وسرجن کے دوران لوگوں سے بھری کشتی پلٹ گئی، ناؤ میں تقریباً 19 افراد سوار تھے، جس میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 6 لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔
یہ حادثہ علی الصبح تقریباً تین سے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہوئے سبھی لوگ پپلانی کے 1100 کوارٹر کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ وراحتی کام میں مصروف ہوگئی۔
ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے سات افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، لیکن 11 لوگوں کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔