ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا نے قہر برپا کر رکھا ہے۔ لگاتار لوگوں کی موت واقع ہو رہی ہے۔ بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مسلم طبقہ کے ساتھ سبھی مذہب کے نوجوان ساتھیوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ کورونا کی جنگ جیت گئے ہیں وہ لوگ ویکسینیشن سے پہلے اپنا پلازمہ ڈونیٹ کریں ایسا کرنے سے کورونا سے مثبت مریض اچھے ہو سکتے ہیں۔ اس لئے بغیر خوف کے پلازمہ ڈونیٹ کریں۔
انھوں نے ان لوگوں سے اپیل کی کہ جن لوگوں کے گھروں میں کورونا سے اموات ہوئی ہیں وہ لوگ صبر سے کام لیں۔ یہ وقت کی ضروت ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ یہ وقت دعاؤں کا ہے۔ ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہے اور التجا کرنا ہے کہ اس وبا کو دنیا سے ختم کردے۔