سرسید احمد خان ایک ایسا نام ہے، جسے سے بھارت ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پڑھنے والے اور وہاں سے فارغ ہوچکے طلبہ ان کی یوم پیدائش 17 اکتوبر کو بھلاتے نہیں ہیں- اسی سلسلے میں آج بھوپال میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں یہ طے کیا گیا کہ 17 اکتوبر کو بھوپال میں کس طرح پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
آج کی میٹنگ میں جہاں 17 اکتوبر کے پروگرام پر تبادلۂ خیال کیا گیا وہیں سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کی ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کی سرسید کی منشا کیا تھی۔ سرسید کا مشن مورڈرن انڈیا اور تعلیم جس میں کام کرنے کی سخت ضرورت ہے، جو ہم نہیں کر پا رہے- آج کی میٹنگ میں 17 اکتوبر کی نوعیت طے ہونے کے ساتھ سرسید کے مشن پر بھی کھل کر بات کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ ان کے مشن کے ذریعہ تعلیم پر کس طرح سے کام کیا جائے گا۔