بھوپال: پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ کیلاش جوشی کے بیٹے دیپک جوشی کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے ناراضگی کے سبب کانگریس پارٹی میں شمولیت کی خبریں چل رہی تھی۔ لیکن اب دیپک جوشی نے کمل ناتھ کے ہاتھوں کانگریس کی صوبائی دفتر میں کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس کی 138 سال پرانی تاریخ ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی روایت پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک تہذیب دار خاندان کا وارث آج ہم سے جڑا ہے۔ اس لیے ہم ان کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کو تعجب ہوگا کہ تین دن پہلے میری دیپک جوشی سے فون پر بات ہوئی۔ اس سے پہلے ہم نے کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے دیپک جوشی کے والد کیلاش جوشی کے بارے میں کہا کہ وہ ایک سیاستدان نہیں تھے بلکہ ان کی ایک سماجی شخصیت تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ دس سال میرے ساتھ پارلیمنٹ میں رہے۔ اور ہمارا ایک ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہوا اور اس بیچ میں نے یہ جانا کہ یہ ایک سیاستدان تو ہیں ہی لیکن بہت اچھے سماجی خدمت گار بھی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا آج کانگریس کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے آج سماج اور تاریخ کے لیے بھی ایک تاریخ دن ہے۔ انہوں نے کہا ہم دیپک جوشی کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے کہ یہ بڑا قیمتی پیغام ہے، یہ انصاف کا پیغام ہے یہ پورے صوبے میں بہت اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے ساتھ ہی دیپک جوشی کے حامیوں کا بھی استقبال کیا۔
کمل ناتھ نے کہا کہ دیپک جوشی نے مجھ سے کہا کہ میں کانگریس میں آنے کے بعد کسی بھی طرح کی ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کرتا ہوں اور مجھے اس بات کا بڑا تعجب ہوا کیونکہ جو لوگ بھی ایک پارٹی بدل کر دوسری پارٹی میں جاتے ہیں تو سب سے پہلے ٹکٹ کا ہی مطالبہ کرتے ہیں۔ اور میں ان سے بھی سے کہتا ہوں کہ ٹکٹ کانگریس پارٹی نہیں دیتی بلکہ ٹکٹ آپ کو مقامی لوگ دیں گے۔ اگر سماج کے لوگ آپ کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں تو آپ پارٹی میں آئیں یا پھر نہ آئیں عوام آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس میں شمولیت پر دیپک جوشی نے کہا کہ آج جو حکومت اور پارٹی چل رہی ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور جن سنگھ ویچار دھارا پر نہیں چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا۔ مگر مجھے جو دکھ اور سمجھ رہا ہے۔ وہاں یہ نظر آرہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں کھاؤں گا مگر کھانے نہیں دوں گا۔ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا نعرہ رہ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں بدعنوانیوں کی مثال قائم کی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ لوگوں پر ظلم کیے جا رہے ہیں لوگوں کی زمین چھین لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں ہی بڑے سیاسی سیاستدانوں کی جائیداد کی فہرست تیار کی گئی۔ جس میں ممتا بنرجی کی جائیداد 15 لاکھ پائی گئی، باقی سب وزیراعلیٰ کی کروڑوں میں جائیداد پائی گئی۔ وہیں شیوراج سنگھ چوہان بھی ساڑھے 9 سو کروڑ کی جائیداد پائی گئی جب کہ میرے والد کیلاش جوشی ہمارے لیے صرف 3 کمروں کا مکان چھوڑ گئے۔
واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں ایک لمبے وقت سے رہے دیپک جوشی کی اور اس میں شامل ہونے کی خبر چل رہی تھی۔ اور اب دیپک جوشی نے کانگریس کی رکنیت لے لی ہے۔ دیپک جوشی کے مطابق ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑنا پارٹی میں چل رہی بدعنوانیاں اور غریبوں پر ظلم اور زیادتیاں بتائی جا رہی ہے۔