ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی۔ وہیں بھارت جوڑو یاترا آج صبح اگرمالوا ضلع کے لالہ کھیڑی کے قریب اناپورنا ڈھابہ سے شروع ہوئی اور صبح تقریباً دس بجے سویتکلا پہنچی۔ Bharat Jodo Yatra in Madhya Pradesh

بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 2:07 PM IST

اگرمالوا: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج 13ویں دن مدھیہ پردیش میں اگرمالوا ضلع سے راجستھان کے چنوالی میں داخل ہوگی۔ ریاستی کانگریس کے مطابق، راہل گاندھی شام کو راجستھان میں داخل ہوں گے اور داخلے کے ساتھ 'جھنڈا سونپنے' کا عمل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش اور راجستھان کے ہزاروں کارکنان موجود رہیں گے۔ اس سے قبل راہل گاندھی کی پیدل یاترا آج صبح اگرمالوا ضلع کے لالہ کھیڑی کے قریب اناپورنا ڈھابہ سے شروع ہوئی اور صبح تقریباً دس بجے سویتکلا پہنچی۔ Bharat Jodo Yatra To enter Rajasthan

صبح کے لیے سفر کا قیام یہیں پر ہوگا۔ اس جگہ سے، پیدل یاترا دوبارہ 3.30 بجے شروع ہوگی اور تقریبا 6.30 بجے ڈونگرگاؤں میں پیپلیشور بالاجی مندر کے قریب پہنچے گی۔ اس کے بعد یاترا کانگریس کی حکومت والی ریاست راجستھان میں داخل ہوگی۔ سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تقریباً تین ماہ قبل کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ یہ یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع میں مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی ان تیرہ دنوں میں برہان پور، کھنڈوا، کھرگون، اندور، اجین سے ہوتے ہوئے اگرمالوا ضلع پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in MP بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کانگریس آمنے سامنے

گاندھی کی یاترا جموں و کشمیر پہنچ کر ختم ہو جائے گا۔ وہ اب تک دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ، جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری، کنال چودھری، وویک تنکھا، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ، جے وردھن سنگھ، سچن یادو اور درجنوں سینئر لیڈران ، عہدیداران اور ہزاروں کارکنان ریاست میں یاترا کے ساتھ رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.