ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra مدھیہ پردیش میں ساتویں دن بھارت جوڑو یاترا مالوانچل سے شروع ہوئی - ایم پی میں بھارت جوڑو یاترا کا ساتواں دن

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں ساتویں دن صبح مالوانچل کے سانور سے شروع ہوئی اور دوپہر میں اجین شہر میں داخل ہوگی۔ Bharat Jodo Yatra in Malwanchal

مدھیہ پردیش میں ساتویں دن بھارت جوڑو یاترا مالوانچل سے شروع ہوئی

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 11:16 AM IST

اندور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں ساتویں دن صبح مالوانچل کے سانور سے شروع ہوئی اور دن کے وقت اجین شہر میں داخل ہوئی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، بڑی تعداد میں نوجوان لیڈر اور ہزاروں کارکنان یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہیں۔ یہ یاترا صبح تقریباً 10 بجے نینورہ پہنچے گی اور 3.30 بجے اجین میں دگمبر جین سدھا کھیت شری مہاویر تپوبھومی پر رہے گی۔ Bharat Jodo Yatra 7th Day in MP

راہل گاندھی اس کے بعد مشہور مہاکالیشور مندر جائیں گے۔ شام میں، وہ اجین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یاترا میں شامل افراد اجین کے سری گرو ساندیپنی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کیمپس میں رات گزاریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹرا کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے بونہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی اور اُجین کے بعد یہ اگرمالوا ضلع کے راستے 4 دسمبر تک راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا اندور کے بڑا گنپتی چوراہا سے دوبارہ شروع

راہل گاندھی ریاست میں 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چار دسمبر کو اگرمالوا ضلع سے راجستھان میں داخل ہوں گے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.