بھوپال: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج اندور کے بڑا گنپتی چوراہا سے پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا۔ ان کی یاترا پیر کو اندور کے بڈا گنپتی سے شروع ہوکر مری ماتا چورہا، ، بان گنگا چوراہا، لوکُش چوراہا ہوتے ہوئے سانویر جائے گی یہاں رات کو آرام بھی کریں گے۔ سانویر میں صحافیوں کے ساتھ راہل گاندھی بات چیت بھی کریں گے۔ Bharat Jodo Yatra in Indore
سانور روڈ ماڈرن چوراہے کے پاس یاترا کے دوران دو نوجوانوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔ جس پر راہل گاندھی نے انہیں بلانے کے لئے ۔ تب تک دونوں نوجوان فرار ہو چکے تھے۔ راہل گاندھی نے ریوتی رینج میں پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ بھارت جوڑو یاترا کا مدھیہ پردیش میں آج 6واں دن ہے۔ Rahul Gandhi Press conference in MP
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل
راہل گاندھی ریاست میں 12 دنوں کے دوران تقریباً 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چار دسمبر کو اگرمالوا ضلع سے راجستھان میں داخل ہوں گے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے جو مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی آج مدھیہ پردیش پہنچی ہے۔ وہ کُل 150 دن کی یاترا کے بعد کشمیر تک جائیں گے۔ اس دوران کل 3570 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
یو این آئی