ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra Rally: بھوپال میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت ریلی نکالی گئی

آل انڈیا کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے تحت بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ترنگا یاترا ریلی نکالی گئی۔ Bharat Jodo Yatra Rally

بھارت جوڑو پیدل یاترا مہم
بھارت جوڑو پیدل یاترا مہم
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 4:12 PM IST

بھوپال: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے کشمیر سے کنیاکماری تک بھارت جوڑو پیدل یاترا مہم ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں شروع کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ترنگا یاترا ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔ پیدل یاترا کے دوران کانگریس کارکنان نے مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو،سبھاش چندر بوسٹ اندرا گاندھی سمیت ملک کی تمام عظیم ہستیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کی حمایت میں نعرے بلند کیے، ساتھ ہی مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، جی ایس ٹی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی گئی۔

بھارت جوڑو یاترا

بھوپال کے مختلف مقامات پر اس ریلی کا عوام کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ یہ نفرت کے دور میں محبت کا پیغام ہے۔ موجودہ حکومت انگریزوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے، بے روزگاری، مہنگائی عروج پر ہے۔ ان مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ملک میں فرقہ واریت کا ماحول بنا کر حکومت چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریلی کی ابتدا موتی مسجد سے ہوئی اور یہ ریلی دیگر چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Freedom Fighters of India: 'ہم بھارت کو عالمی سطح پر اعلیٰ مقام دلانا چاہتے ہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.