ETV Bharat / state

Modi to Attend Griha Pravesh مدھیہ پردیش میں پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ملیں گے گھر

وزیراعظم نریندر مودی آج دیوالی سے پہلے دھنتیرس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے چار لاکھ 50 ہزار خاندان کو 'گھر' کا تحفہ دیں گے۔ ریاست میں پردھان منتری آواس اسکیم کے تحت اب تک 48 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ Pm Modi to Attend Griha Pravesh

مدھیہ پردیش میں پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو ملیں گے اپنے گھر

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 11:37 AM IST

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی آج دیوالی سے پہلے دھنتیرس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے چار لاکھ 50 ہزار فیملی کو 'ان کے گھر' کا تحفہ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مودی ورچوئل طریقہ سے ان کنبوں کو دھنتیرس کے دن پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت گرہ پرویش کا تحفہ دیں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ستنا سے گرہ پرویشم کے ریاستی سطح کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ PMAY Beneficiaries in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش پردھان منتری آواس (دیہی) کی تعمیر میں ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ ماہانہ گھروں کی تعمیر کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 60 ہزار مکانات مکمل ہوئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on Awas Yojna: 'پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ سے زائد مکانات کی تعمیر'

ریاست میں پردھان منتری آواس اسکیم کے تحت اب تک 48 لاکھ دیہی مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 29 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان گھروں پر 35,000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں۔ خصوصی پروجیکٹ کے تحت گنا اور شیوپور اضلاع میں 18 ہزار 342 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.