ETV Bharat / state

Bazme Zia Give Memorandum To Governor تنظیم بزم ضیا کا مدھیہ پردیش کے گورنر کو میمورنڈم - 2023 کا سال مدھیہ پردیش میں اردو

دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بزم ضیا کے زیر اہتمام اسکولوں اور کالجوں میں اردو پروفیسر اور اساتذہ کی جلد سے جلد تقرری کو لے کر میمورنڈم دیا گیا۔ انہوں نےتقرری نا ہونے کی صورت میں تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے۔

تنظیم بزم ضیا نے گورنر کو میمورنڈم
تنظیم بزم ضیا نے گورنر کو میمورنڈم
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:24 PM IST

تنظیم بزم ضیا کا مدھیہ پردیش کے گورنر کو میمورنڈم

بھوپال: 2023 کا سال مدھیہ پردیش میں اردو والوں کے لئے ایسا ہی ہے جیسے صحرا میں بارش کی چند بوندیں پڑنے کے بعد حالات پیدا ہوتے ہیں۔ شیوراج سنگھ سرکار کے ذریعہ 19سال بعد کالج کی سطح پر 19 لیکچرار اور اسکول کی سطح پر 70 اردو اساتذہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن توجاری کیا ہے لیکن اس میں سے نصف سے زیادہ سیٹیں ایس سی ایس ٹی کے لئے ریزرو کردی گئی ہیں۔

اردو تنظیموں کے ذمہ داران کے ذریعہ گورنر ہاؤس میں نہ صرف اس میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بلکہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق عمل کرتے ہوئے روسٹر کو تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بزم ضیا کے صدر فرمان ضیا نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم لوگ ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس سسٹم کے خلاف ہیں جس کے سبب اہل اردو کو گزشتہ تین دہائیوں سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ضابطہ کے مطابق اگر تین بار کے نوٹیفکیشن میں ریزرو کیٹگری کے امیدوار نہیں آتے ہیں تو روسٹر کو تبدیل کیا جائے گا، لیکن حکومت کے ذریعہ روسٹر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے، اس کے سبب اردو طلبہ اور اساتذہ دونوں کا نقصان ہو رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کے ذریعہ انیس لیکچرار کی ویکنسی نکالی گئی ہے جس میں سے سولہ کو ایس سی ایس ٹی کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے۔ اوبی سی اور جنرل کیٹگری کے جو اردو کے امیدوار ہیں وہ بتائیں کہا جائیں۔ ہم نے راج بھون میں میمورنڈم دیکر گورنر صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ کی جائے اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے روسٹر کو تبدیل کیا جائے ۔ جب تک اہل اردو کو اس کا حق نہیں ملتا ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ نیٹ کا امتحان پاس کرنے اور پی ایچ ڈی کرنے کےبعد بھی اوبی سی طلبہ کے لئے اردو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اس میں اردو کی سیٹوں کو صرف ایس سی ایس ٹی کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Controversial Rremark on Prophet پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں پر این ایس اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ

ان کاکہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پچھلے 30 سالوں میں بہت بار حکومت کی جانب سے اردو اساتذہ کی تقرری کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، لیکن اب تک ایک بار بھی اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے ایک بھی ایس سی ایس ٹی امیدوار کی جانب سے درحواست نہیں دی گئی ہے ۔ اگر کسی ریزروکیٹگری سے لوگ نہیں آتے ہیں تو اس کا روسٹر تبدیل کیا جائے ۔ تاکہ دوسرے لوگوں کو موقع مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.