ETV Bharat / state

بابو لال گور سادہ شخصیت کے مالک تھے: شیوراج

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی بابو لال گور کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ سادہ شخصیت کے مالک تھے۔'

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 1:38 PM IST

shivraj singh chauhan
shivraj singh chauhan

چوہان نے ٹویٹ میں آنجہانی گور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور معروف عوامی رہنما، بابو لال گور چاک و چوبند اور سادہ شخصیت کے مالک تھے۔ عوام کی خدمت اور مسلسل کام ہی ان کی زندگی کا اصول تھا۔ اپنے اسمبلی حلقے میں گھومتے پھرتے لوگوں کا درد سننا اور اس کا حل نکالنا ان کے روز مرہ کے کاموں میں شامل تھا۔

چوہان نے مزید لکھا ہے کہ 'قابل احترام بابو لال گور کو زندگی کی مشکلات کبھی کمزور نہ کر سکیں۔ ایمرجنسی کے دوران بھی انہوں نے ڈٹ کر ناانصافی کا سامنا کیا۔ اذیتیں انہیں جھکا نہیں سکیں۔ پوری زندگی وہ سچائی کے ساتھ کھڑے رہے۔ زندگی کی آخری سانس تک انہوں نے ریاست کی خدمات کی۔ برسی پر انہیں خراج عقیدت۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.