بھوپال: پچھلے کئی برسوں سے حج درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ جنوری کے پہلے ہفتے سے شروع ہو جاتا تھا لیکن امسال چند وجوہات کے سبب سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2023 کے درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ کو لے کر اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ فارم جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں ہونے کے سبب ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش کے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔لوگوں کے مطابق اگر ایسے ہی تاخیر کا سلسلہ جاری رہا تو عازمین حج کو حج کے لئے فیس کی ادائیگی کو جمع کرنے میں پریشانی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کی عازمین حج سے ایک بار میں ہی حج قسطوں کی رقم جمع کروائی جائے۔ ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او ذاکر علی جعفری نے کہا کہ سینٹرل حج کمیٹی سعودی عرب کی گائیڈ لائن کے مطابق کام کرتی ہے۔
سنٹرل حج کمیٹی کے قومی صدر عبداللہ کٹی نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ معلومات دی تھی کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہم حج درخواست فارم جمع کرنے کی کارروائی شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یا تو کوئی ٹیکنیکل پریشانی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حج 2023 کے فارم جمع کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ جیسے ہی سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اپنی گائیڈ لائن جاری کرے گی ریاستی حج کمیٹی فوری طور پر اس پر عمل کرتے ہوئے حج درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دی گئی۔
سی ای او سید شاکر علی جعفری نے کہا ہم پوری طرح سے تیار ہے ہم نے اس کام کے لئے پوری ٹیم بنا لی گئی ہے۔ ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی 8-8 گھنٹے کی دو شفٹ میں کام کرے گی تا کی زیادہ سے زیادہ فارم جمع ہو سکے۔ اس سوال پر کہ تاخیر کے سبب عازمین حج کو حج کی رقم کی قسطوں کو جمع کرنے میں پریشانی ہو سکتی ہے اس پر انہوں نے کہا کہ ہم سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا سے درخواست کریں گے کہ عازمین حج کو ان کی قسط جمع کرنے میں رعایت دی جائے تاکہ ان پر کسی بھی طرح کا دباو نہ پڑے۔ سی ای او سید شاکر علی جعفری نے کہا ریاستی حج کمیٹی آنے والی 2023 حج فارم درخواستوں کو جمع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے بس اب انتظار ہے تو سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کا۔
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Madrasa Board مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ اب صرف ڈاکیہ کا کام کرتا ہے، خان آشوں