ETV Bharat / state

مسلمانوں کے خلاف غلط بیان بازی پر عزیز قریشی کی ناراضگی

اترپردیش کے سابق گورنرعزیز قریشی نے قربانی کو لے کر غلط بیان بازی اور ٹی وی ڈیبیٹ میں مسلمانوں کے خلاف بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:08 PM IST

aziz qureshi
عزیز قریشی

عزیز قریشی نے کہا کہ، 'ٹی وی پر آر ایس ایس کے مسلم رہنما یہ کہہ رہے تھے کہ مسلمانوں کو بکرہ عید پر قربانی نہیں کرنا چاہیے یہ ایک طرح کا قتل عام ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'بھارت کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ ملت فروش، قوم فروش، ایمان فروشوں اور غداروں نے ایسے کارنامے انجام دیے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'تاریخ کے اوراق پلٹ کے دیکھیں شہید اعظم ٹیپو سلطان کو ایسے ہی غداروں کی وجہ سے انگریزوں کو ملک سے نکالنے میں ناکامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اسی طرح مجاہدے اعظم نواب سراج الدولہ کو بھارت میں آزادی کی لڑائی سے سو سال پہلے 1857 میں جب انگریزوں کو نکالنے کی کوشش کی تو اسی طرح کے غدار تھے، وطن فروش تھے اور وہ ناکام رہے۔'

عزیز قریشی نے کہا، 'اس بات کو سب ہی سمجھ لے مسلمان اس ملک کا وفادار شہری ہے۔ وہ یہیں پیدا ہوا ہے اور یہی دفن ہو گا اور جب بھی وطن نے آواز دیا ہے، مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنے خون کا قطرہ ملک کے لیے دیا ہے۔ اور ملک کی ترقی میں اور اس کی کامیابی میں اپنا خون بہانا پڑے تو وہ بہائے گا۔'

مزید پڑھیں:

بی جے پی رہنما کی قربانی نہ کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا، 'میں ان لوگوں کو وارننگ دے رہا ہوں ان غداروں اور وطن فروشوں کو ایمان فروشوں کو ملت اور عورتوں کو جو خود کو مسلمان کہتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کو چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ اگر ہمارے کسی بھی کام میں دخل اندازی کرتا ہوں تو مسلمان برداشت نہیں کرے گا اور اپنے حق کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ کیونکہ مسلمان کسی سے بھی ڈرتا نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.