ETV Bharat / state

نئی نسل کے اردو محققین کے لیے ایوارڈ تقریب

شہر غزل کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز ادیب عشرت قادری کی حیات و خدمات پر محققین نے مقالے پڑھے اور نئی نسل میں اعزاز تقسیم کیا گیا۔

Award Ceremony for New Generation of Urdu Researchers In Bhopal
نئی نسل کے اردو محققین کے لیے ایوارڈ تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 5:15 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی تنظیم شہر غزل کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادبی تقریب میں ممتاز ادیب عشرت قادری کی حیات و خدمات پر محققین نے مقالے پیش کیے اور اردو تحقیق کے میدان میں نئی نسل کے نمایاں محقق ڈاکٹر نعیم انصاری کو عشرت قادری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

نئی نسل کے اردو محققین کے لیے ایوارڈ تقریب کا انعقاد

عشرت قادری کا شمار مالوا کے ممتاز اردو شاعر و صحافی میں ہوتا ہے۔ عشرت قادری شفا گوالیاری کے شاگرد اور مالوا میں سلسلہ داغ کے کے اہم جانشیں تھے۔

عشرت قادری کی برسی کے موقع پر ہر سال 17 مئی کو بھوپال میں ادبی تقریب کے ساتھ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس بار کورونا وبا کے سبب پروگرام کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا، اب جبکہ بھوپال میں کورونا کے معاملوں میں کمی آئی ہے اور حالات کچھ سازگار ہوئے ہیں تو سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Award Ceremony for New Generation of Urdu Researchers In Bhopal
نئی نسل کے اردو محققین کے لیے ایوارڈ تقریب کا انعقاد

تقریب میں بھوپال کے ممتاز ادیبوں نے شرکت کی اور عشرت قادری کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں ایوارڈ اردو کسی بزرگ شخصیت کو نہ دے کر بلکہ تحقیق کے میدان میں نمایاں کام کرنے والی نئی نسل کے فنکاروں کو دیا جاتا ہے۔

شہر غزل کلچرل سوسائٹی کے مطابق ان کا مقصد ہے کہ نئی نسل میں اردو کو عام کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے تحقیق کے میدان میں نمایاں کام کرنے والے نئی نسل کے فنکار کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.