ETV Bharat / state

لاک ڈاؤں: مشکل حالات میں آٹو ڈرائیورز - آٹو ڈرائیور شاہید خان

کورونا وائرس جیسی وبا کو روکنے کے لیے پورے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤں جاری ہے۔ جس کا سب سے زیادہ اثر ان لوگوں پر پڑا ہے جو دو وقت کی روٹی کے لیے دن بھر مزدوری کرتے تھے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال آٹو رکشہ والوں کی بھی ہے۔

لاک ڈاؤں: آٹو ڈرائیورز کا گھر چلانا مشکل

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 11:28 AM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹو رکشہ ڈرائیورز کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زیادہ تر آٹو ڈرائیورز کرایہ پر آٹووں چلاتے ہیں اور اپنے کنبے کا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن نے ان کی زندگی پر بریک لگا دیا ہے۔ دوسری جانب جن کا خود کا آٹو ہے ان کے سامنے بینک فینانس کی قسط بھرنے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال اور ریاست کے بڑے شہروں میں مقامی ٹرانسپورٹ میں آٹو رکشہ ایک بہت بڑے حصے کی معاش کا ذریعہ ہیں۔ ہزاروں لوگ آٹو چلا کر اپنے کنبوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو آٹو خرید نہیں سکتے ہیں وہ روزانہ 120 سے 130 روپے کے حساب سے آٹو کرایہ پر لیتے ہیں اور اس کی کمائی سے اپنے کنبے کا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن اب سب کچھ لاک ڈاؤن کی وجہ سے رک گیا ہے۔ جن لوگوں نے فنانس میں آٹو خریدا تھا۔ وہ اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ اگر لاک ڈاؤن طویل عرصہ تک چلتا رہا تو کئی ماہ تک قسط اکٹھی ہو جائے گی اگر وہ قسط نہیں بھری پائے تو بینک ان کا آٹو سیز کر لے گی۔

آٹو ڈرائیور شاہد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس آٹو چلا کر روزانہ کمانے اور کھانے کا ذریعہ تھا۔ روزانہ 100 سے 200 روپے کماتے تھے اب وہ کچھ نہیں کما رہے ہیں۔ کوئی پوچھنے بھی نہیں آرہا ہے۔ جو رقم باقی تھی اب وہ بھی ختم ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.