بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر سبھی پارٹی کے امیدوار اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں مرکزی اسمبلی حلقہ جو کہ دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ ایک پرانا بھوپال اور دوسرا نیا بھوپال جہاں پرانے بھوپال میں مسلم طبقے کی آبادی زیادہ ہے تو وہیں نئے بھوپال میں غیر مسلم رائے ہندگان کی زیادہ تعداد دیکھی گئی ہے۔
وہیں جب ہم نے مرکزی اسمبلی حلقے کے غیر مسلم رائے ہندگان سے گفتگو کی اور ان سے یہ جانا کہ مرکزی اسمبلی حلقے میں پچھلے پانچ سالوں میں عارف مسعود نے کس طرح کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے یا نہیں اور وہ اس بار کس کی قیادت چاہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انتخابات میں خواتین کا کردار اہم مانا جاتا ہے۔
جب ہم نے مرکزی اسمبلی حلقے کی خواتین سے بات کی تو شہناز خان نے بتایا کہ ہمارے اسمبلی حلقے میں عارف مسعود میں سبھی ترقیاتی کام کیے ہیں ۔ اور عارف مسعود سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔ انہوں نے کسی بھی طرح کا بھید بھاؤ نہیں کیا۔جتنا پرانے بھوپال میں انہوں نے کام کیا اتنا ہی نئے بھوپال میں بھی ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔
وہیں پرتیبھا وکٹر میں عارف مسعود کے تعلق سے بتایا کہ مرکزی اسمبلی حلقے میں پچھلے دو بار کے رکن اسمبلی جو کہ بھارتی جنتہ پارٹی سے رہے ہیں اس وقت مرکزی اسمبلی حلقے میں کسی بھی طرح کی کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ جب ہم عارف مسعود کے مدت کار کی طرف دیکھتے ہیں تو چاروں طرف ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ جس میں سڑک، دوا خانے، تعلیم گھر، لائبریری، بچوں کے لیے کھیل کے میدان، وہیں ہمارے ہم وطن بھائیوں کے مذہبی تہواروں میں ہر طرح کی مدد فراہم کی ہے۔
اس موقع پر پرینکا چیتے نے بتایا کہ عارف مسعود نے ترقیاتی کام تو کیے ہی ہے لیکن انہوں نے اپنی بہنوں کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کورونا وبا کے بیچ لگاتار لوگوں کی ہر طرح سے مدد کی ہے۔ اور انہوں نے کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہ کرتے ہوئے سبھی مذاہب کے لوگوں کی مدد کی اور ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا عارف مسعود نے نہ رات دیکھی نہ دن ہمیشہ اپنے اسمبلی حلقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا ہے۔ ساتھ ہی عارف مسعود نے سبھی تہوار، دیوالی، راکھی اور ہولی کے موقع پر اپنی بہنوں کو یاد کیا اور انہیں تحفے دیے۔
یہ بھی پڑھیں؛Assembly Election In MP شمالی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار عاطف عقیل کی تشہیری مہم
وہیں بھارتی جنتہ پارٹی کے انتخابی مدہ سناتن دھرم کی بات پر پرینکا نے بتایا کہ بھارتی جنتہ پارٹی ایک ہی مدے پر کب تک خود کو ثابت کرتے رہے گی، کب تک مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے رہیں گی، پرینکا نے کہا کہ بھارتی جنتہ پارٹی کو اپنے کاموں پر ووٹ مانگنا چاہیے نہ کے مذہب کے نام پر، انہوں نے کہا مرکزی اسمبلی حلقے سے بھارتی جنتہ پارٹی کے امیدوار دھرو نارین سنگھ بھی ہندوتو کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں نہ کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر انہوں نے کہاکہ عوام اب سمجھ چکی ہے اور اب مذہب کے نام پر انہیں کوئی ووٹ نہیں دے گا۔ وہیں نیلم ڈوبے بتاتی ہے کہ عارف مسعود ہمارے بھائی ہیں اور انہوں نے ہمارے اسمبلی حلقے میں ہر طرح کے کاموں کو انجام دیا ہے۔