بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگرس پارٹی کے ذریعہ دو مسلم امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گئے ہیں۔ مرکزی اسمبلی حلقے سے عارف مسعود اور شمالی اسمبلی حلقے سے عارف عقیل کے بیٹے عاطیف عقیل کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس فیصلے کو لے کر کانگریس پارٹی کو اپنے لیڈران اور کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
عاطف عقیل کی انتخابی ریلی میں بڑی تعداد میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ جب ہم نے شمالی اسمبلی حلقے کے غیر مسلم رائے ہندگان سے عاطف عقیل کے تعلق سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کانگرس پارٹی کے ذریعے عاطف عقیل کو ہمارے اسمبلی حلقے کا امیدوار بنایا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ عاطف عقیل بڑی تعداد میں ووٹ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔
شمالی اسمبلی حلقے کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ عاطف عقیل ہمارے لیے ایک بہترین چہرہ ہے۔ عارف عقیل اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ کبھی بھی ہمارے ساتھ مذہبی تفریق نہیں دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں کی ضرورت ہے اور عاطف عقیل نوجوان ہیں اور وہ اپنے اسمبلی حلقے کے لیے ترقیاتی کام ضرور کریں گے۔
رائے ہندگان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی نے عاطف عقیل کو سوچ سمجھ کر ہی ٹکٹ دیا ہوگا اور عاطف عقیل ہمیشہ سے اپنے والد عارف عقیل کے اسمبلی حلقے میں لگاتار کام کرتے نظر آئے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے دیکھے گئے ہیں۔
جے بھیم سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں اور عارف عقیل جب سے ہمارے علاقے کے رکن اسمبلی رہے انہوں نے کبھی کوئی تفریق نہیں کیا اور ہم عاطف اپیل کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Assembly Election In MP شمالی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار عاطف عقیل کی تشہیری مہم
غیر مسلم رائے ہندگان کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے 30 سالوں سے کامیاب ہوتے چلے آ رہے ہیں اور اب ہمارے سامنے عارف عقیل کا سایہ ان کے بیٹے عاطف عقیل کے طور پر ہمارے ساتھ ہے۔