پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ملزمین کی شناخت انوج یادو،رام پرتاپ یادو،سبھاش کمار،سورج اور سونو جاٹ کے طورپر ہوئی ہے۔
یہ فرضی پیدائش کےسرٹیفکیٹ اور ریاست کے پشتینی باشندہ ہونے کے سرٹیفکیٹ لے کر بھرتی کے عمل میں اتوار کو شامل ہوئےتھے۔شبہ ہونے پر پولیس کے ذریعہ سے نوجوانوں کو حراست میں لے کر دستاویزوں کی جانچ کرائی گئی۔اس کے بعد کل دیر شام ان پانچوں ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا۔
ملزم اترپردیش کے اناو،رائے بریلی اور علی گڑھ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ان کے بارے میں تفصیل سے معلومات جمع کی جارہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے پیدائش کےسرٹیفکیٹ اورریاست کے پشتینی باشندہ ہونے کے سرٹیفکیٹ مدھیہ پردیش کے گنا ضلع سے بنوائے ہیں۔
شیوپوری کے فیزیکل کالج تھانہ انچارج سنیل کھیمریا نے بتایا کہ اس معاملے کی اور تفصیلی تفتیش کی جارہی ہے۔