بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کی ابتدا صبح فجر کی نماز کے بعد سے ہو چکی ہے۔ بڑی تعداد میں والنٹیر کے ساتھ 5000 پولیس اہلکاروں کو اجتماع گاہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ Arrangement And Presentation For Aalmi Ijtema In Bhopal Madhya Pradesh
اجتماع کمیٹی اور محکمہ پولیس کے بیچ ہوئی میٹنگ میں اجتماع گاہ کے حفاظتی انتظامات اور ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اجتماع کا اختتام دعا کے بعد 21 نومبر کو ہوگا۔
اجتماع میں ملک کی سیکڑوں جماعتیں حصہ لینے کے لئے پہنچ چکی ہیں۔ اجتماع میں سیاست سے جڑی کوئی بھی بات نہیں ہوگی، نہ ہی دنیا کے مسئلے پر بات کی جائے گی۔ وہیں اجتماع کے پہلے دن جہاں ایک طرف جمعہ کی نماز ادا کی گئی دوسری طرف مقامی لوگوں کے ساتھ ملک بھر سے آئی جماعتوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
اجتماع کمیٹی اور پولیس انتظامیہ کے درمیان میٹنگ میں جلسہ آگاہ کی حفاظتی انتظامات اور ٹریفک انتظامات کو لیکر بڑے فیصلے لئے گئے۔بڑی تعداد میں والنٹیئر کے ساتھ 5 ہزار پولیس اہلکار اجتماع کی حفاظتی انتظامات اور ٹریفک انتظامات کو سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Alami Tablighi Ijtema In Bhopal بھوپال میں 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا دن
اس موقع پر پولیس کمشنر مکرند دیوسکر نے اجتماع کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کمیٹی کی رائے پر غوروفکر کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے لئے پورا اہلکار تعینات رہے گا۔
اجتماع گاہ کی نگرانی میں قریب پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی اینٹی بم اسکواڈ ، آر اے ایف، جی آر پی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے اعلی افسران کی اجتماع گاہ پر نظریں مرکوز ہوں گی ۔ 21نومبر پیر کے روز دعا کے بعد اجتماع کا اختتام ہوگا۔Arrangement And Presentation For Aalmi Ijtema In Bhopal Madhya Pradesh