ETV Bharat / state

Hizb ut Tahrir Case حزب التحریر کے کارکنان کی عدالت میں پیشی - حزب التحریر کے کارکنان کی عدالت میں پیشی

ریاست مدھیہ پردیش میں حزب التحریر سے وابستہ 16 لوگوں کی گرفتاریوں کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان میں جہاں 10 لوگوں کو تحویل میں دیا گیا تو وہیں 6 لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

حزب التحریر کے کارکنان کی عدالت میں پیشی

author img

By

Published : May 20, 2023, 1:40 PM IST

حزب التحریر کے کارکنان کی عدالت میں پیشی

بھوپال: انسداد دہشت گردی اسکاٹ اے ٹی ایس کے ذریعہ گرفتار حزب التحریر کے تمام 16 افراد کو بھوپال کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے 10 سے پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ باقی 6 کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ حزب التحریر سے تعلق رکھنے والے 16 مشتبہ عسکریت پسندوں کو جمعہ کے روز دارالحکومت کی خصوصی عدالت میں عدالت نمبر G2 میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے باہر مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کثیر تعداد میں جمع تھے۔ اے ٹی ایس اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔ ان تمام لوگوں کا پولیس ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے۔ ان تمام مشتبہ افراد کو دوپہر کو سخت سکیورٹی کے درمیان خصوصی جج رگھویر پرساد پٹیل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 9 مئی کو مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے بھوپال، چھندواڑا اور حیدرآباد میں بیک وقت چھاپہ مار کر 16 مشتبہ افراد کو پکڑا تھا۔ ان میں سے 10 مشتبہ عسکریت پسندوں کو بھوپال سے، ایک کو چھندواڑا سے اور 5 کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس نے ان کا 19 مئی تک کا ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ان ملزمان سے پوچھ گچھ میں کئی اہم اور چونکا دینے والے انکشافات کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ حزب التحریر کے پکڑے گئے کارکنان کو ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں دس ملزمین کو ریمانڈ پر لیا گیا تو وہیں چھ ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mohammad Saleem حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار سوربھ راج ویدیہ کیسے بنا محمد سلیم ۔۔۔۔؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.