مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مسلم علاقے کے سب سے پرانے اردو اسکول میں ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کے لئے آڈیٹوریم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کو نگم نے منظور کر لیا ہے اب 63 لاکھ روپے خرچ کرکے تعمیر ہوگا آڈیٹوریم۔ Auditorium to be Constructed in Urdu School
صوبے میں اردو اسکولوں کی تعداد میں جہاں کمی آئی ہے وہی جو اسکول چل رہے ہیں وہاں بھی طلبا بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تعلیم کا مرکز کہے جانے والے اندور کے مسلم علاقے کے سب سے پرانے لڑکیوں کے اردو اسکول میں طویل وقت ثقافتی تقریبات کرنے کے لئے آڈیٹوریم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس سے علاقے کے کارپوریٹر کی کوششوں کو منظور کرلیا ہے اب اسکول میں ہائی ٹیک آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لیے نگم نے 63 لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔
آڈیٹوریم کی سنگ بنیاد کے لئے علاقے کے لوگ شریک ہوئے اور جلد از جلد آڈیٹوریم تعمیر کے لیے داغوں کے لیے ہاتھ اٹھائے علاقے کے رپورٹر انصاف انصاری نے بتایا کہ یہ علاقے کا برسوں پرانا اسکول ہے جہاں لڑکیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔