بھوپال: ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ Home Minister Amit Shah دو روزہ دورے پر ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچ چکے ہیں۔ آج 22 اگست کو مرکزی وزیر داخلہ کشابھاؤ ٹھاکرے ہال میں بین ریاستی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شرکت کریں گے۔ Amit Shah two Day Visit to Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں:
مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے لیے بھوپال شہر میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ امیت شاہ تقریباً چار ماہ میں دوسری بار بھوپال آ رہے ہیں۔ اس سے قبل 22 اپریل کو وہ جمہوری میدان میں منعقد ہوئی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جن سڑکوں سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گزریں گے، ان کی صاف صفائی مکمل کی جا چکی ہے۔ ان سڑکوں کے اطراف کی گرل ریلنگ کو پینٹ کرکے ڈیوائیڈرس کو پینٹ کرکے اور کئی خوبصورت پینٹنگز کا کام کیا گیا ہے۔ Home Minister Amit Shah in Bhopal
خبر کے مطابق مرکزی وزیر کا قافلہ جہاں سے گزرے گا، ان سڑکوں کو مختلف انداز میں سجایا گیا ہے۔ جس میں اسٹیٹ ہینگر، لال گھاٹی، پولی ٹیکنیک چوراہا، اسمارٹ روڈ بھدبھدا روڈ شامل ہیں۔ دوسری طرف حکومت اور تنظیم دونوں ہی امت شاہ کے دو روزہ دورے کی تیاری میں مصروف ہے۔ پارٹی دفتر کو بھی سجایا گیا ہے وہی پولیس اس دوران ٹریفک کے انتظامات کے لیے پلان بھی تیار کر چکی ہے۔ جس کے لیے محکمہ پولیس نے خصوصی پلان کی ریہرسل بھی کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ شاہ کے لیے بھوپال شہر میں چار ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ یہ ہیلی پیڈ بھوری اور لال پریڈ گراؤنڈ میں بنائے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ انٹر اسٹیٹ کونسل کی میٹنگ کے بعد نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد رویندر بھون میں منعقدہ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے بعد کشابھاؤ ٹھاکرے کی پیدائش کی صد سالہ یادگاری کے لیے اسمبلی میں منعقد نئی تعلیمی پالیسی کے لیے منعقد پروگرام سے خطاب کریں گے۔ پھر ہوٹل میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ پولیس لیب کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔