بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تقریباً 20 گھنٹے بھوپال میں رہنے کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس کے خصوصی طیارے سے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کی رات دیر گئے امت شاہ کورخصت کیا۔ مرکزی وزیر شاہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات تلنگانہ سے بھوپال آئے تھے۔ دن بھر انہوں نے کئی پروگرامز میں حصہ لیا جن میں مرکزی زونل کونسل کی میٹنگ، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی کیمپس کا بھومی پوجن، پولیس رہائش گاہوں کا افتتاح اور قومی تعلیمی پالیسی پر ایک پروگرام شامل ہے۔ Amit Shah left for Delhi From Bhopal
امت شاہ کی روانگی کے دوران ایم پی اور پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر وشنو دت شرما، وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا، طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، ریاستی وزیر رامکھیلاون پٹیل کے علاوہ چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سدھیر سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری ونودکمار سمیت عوامی نمائندے اور انتظامی افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on Left Wing Extremism مرکزی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم
وہیں امت شاہ نے یہاں سنٹرل زونل کونسل کے 23ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔' اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی بھی موجود تھے، جب کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل بھوپال میں خرابی اور بارش کی وجہ سے نہیں آ سکے اور انہوں نے ورچول طریقے سے شرکت کی۔ Central Zonal Council meeting in Madhya Pradesh
یو این آئی