ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رہنے والی عالیہ قدوائی نے کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے،انہوں نے (CISCI ) امتحان میں 98.25 نمبر لاکر ممتاز مقام حاصل کیا ہے ۔
Aliya Qidwai performed brilliantly in CISCI
آئی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عالیہ قدوائی نے کہا کہ وہ ہیومینیٹیز کی طالبہ ہیں ،اور ان کےمضامین تاریخ,پولیٹیکل سائنس, اکانامکس اور ریاضی ہیں، انہوں نے اپنی پڑھائی کے تعلق سے بتایا کہ وہ روزانہ تھوڑا تھوڑا پڑھائی کرتی تھیں، جس سے پڑھائی کا دباؤ کم رہتا تھا، محنت بھی کم لگتی تھی، ساتھ ہی عالیہ نے نوٹس بنانے اور اپنے مضامین کو بارہا پڑھا،جس کے سبب انہیں یہ شاندار کامیابی ملی ہے،عالیہ نے کہا آن لائن کلاسز کے بعد روزانہ چار گھنٹے تک وہ پڑھائی کرتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کے دوران اسکول بند رہنے سے نقصان تو ہوا،مگر ان کے اساتذہ نے ان کی بھرپور مدد کی، عالیہ نے تاریخ کے مضمون میں 95 نمبر، پولیٹیکل سائنس میں 98 نمبر, اکنامکس میں 97 اور ریاضی میں 100 میں سے 100 نمبرات حاصل کیے ہیں۔
عالیہ قدوئی نے اپنے والدین کے تعلق سے بتایا کہ ان کے والد (IAS) فیض احمد قدوائی ریاست مدھیہ پردیش میں پرنسپل سکریٹری برائے ٹرانسپورٹ اینڈ اسٹیٹ فوڈ سول سپلائی ہیں، جبکہ ان کی والدہ کوثر قدوائی ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہے،ان کا کہنا ہے کہ والدین نے پڑھائی کو لے کر کبھی ان پر دباؤ نہہیں بنایا، بلکہ مجھے میرے والدین پڑھا ئی مدد کی، اور میں چاہتی ہوں کی میں اپنے والدین کی طرح کچھ اچھا بن پاؤں۔
مزید پڑھیں:CISCE ISC 12th Results 2022: آئی ایس سی بورڈ کے 12ویں کے امتحان میں عرش مصطفیٰ سر فہرست
عالیہ نے مستقبل میں قانون کی پڑھائی کرنا چاہتی ہیں، اور ایک کامیاب وکیل بننا چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا اتنا ہی استعمال کرے جتنی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود نے بھی سوشل میڈیا کا اتنا ہی استعمال کیا جتنی انہیں پڑھائی میں ضرورت تھی- اس لیے محنت سے پڑھیں، تھوڑا تھوڑا پڑھیں تاکہ کامیابی حاصل ہو سکے-