ETV Bharat / state

Akhtar Saeed Khan بھوپال میں اختر سعید خان کی یاد میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : May 30, 2023, 3:27 PM IST

بھوپال میں ریاست مدھیہ پردیش کے مشہور و معروف شاعر، ادیب، صحافی اور سماجی کارکن مرحوم اختر سعید خان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔

Akhtar Saeed Khan Event in Bhopal
Akhtar Saeed Khan Event in Bhopal

بھوپال میں اختر سعید خان کی یاد میں تقریب کا انعقاد

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم دبستان ادب اور انجمن تعمیر حیات کے ذریعے باہمی اشتراک سے شہر ادب بھوپال کی مشہور و معروف ترقی پسند شاعر مرحوم اختر سعید خان ایڈووکیٹ کی یاد میں "یاد اختر" کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ممتاز ادیب پروفیسر خالد محمود اور فلمی دنیا کے مصنف رومی جعفری نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی مہمان نے کہا کہ اختر سعید خان کا بڑی شخصیتوں میں شمار ہے جن کی بھوپال کے ساتھ اردو کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں بھوپال کے لیے ہی محدود نہیں کرنا چاہتا بلکہ پورے ہندوستان میں اختر سعید خان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اختر سعید خان کے شخصی اور ادبی کارنامے ہیں وہ سارے کے سارے وسیع اور گہرے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اختر سعید خان ایک ایسی شخصیت تھی کہ کوئی بھی یہ کہہ سکتا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں۔ وہی اختر سعید خان کی شاعری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی شاعری مختلف اور ترقی پسند شاعری سے ان کی وابستگی تھی۔ لیکن انہوں نے اردو کی کلاسیکل شاعری سے اپنا دامن نہیں چھوڑا۔ کلاسیکل شاعری میں سب سے زیادہ رچاو آپ کی شاعری میں پایا گیا ہے۔

اختر سعید خان نے اپنی شاعری میں لب و رخسار کی باتیں نہیں کی بلکہ ان کی شاعری میں انہوں نے نئے زمانے کی باتیں بھی کی لیکن ان کا اسلوب ہمیشہ ویسا ہی رہا جو پرانے زمانے کا پرکشش ہوا کرتا تھا۔ بھوپال کے شاعر اختر سعید خان کی شاعرانہ شخصیت بہت بلند تھی۔ آج کے پروگرام میں جہاں تنظیم کی جانب سے اردو پرچم کشائی کی گئی تو وہیں دونوں تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹر سید محمد حامد اور ظفر صہبائی کا اعزاز و استقبال کیا گیا۔ وہی اختر سعید خان کی غزل سے ایک مصرع کو لیکر بھوپال کے شعرا نے طرحی مشاعرہ میں شرکت کر شاندار کلام سنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.