ETV Bharat / state

Indian Air Force Foundation Day فضائیہ کی یوم تاسیس کے موقع پر بھوپال میں ایئر شو - بھوپال ایئر فورس شو

دارالحکومت بھوپال میں ہندوستانی فضائیہ کی طاقت اور بہادری کا مظاہرہ ایئر فورس اپنے یوم تاسیس کے موقع پر کر رہا ہے۔ فضائیہ کا یہ شو مسلسل تین روز تک جاری رہے گا۔ Air show in Bhopal

Etv Bharatفضائیہ کی یوم تاسیس کے موقع پر بھوپال میں ایئر شو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 2:24 PM IST

فضائیہ کی یوم تاسیس کے موقع پر بھوپال میں ایئر شو

بھوپال: بھارتی فضائیہ کی یوم تاسیس کے موقع پر بھوپال کے بڑے تالاب پر ایئر فورس کے ذریعے ایئر شو کیا جا رہا ہے۔ یہ ایئر شو تین دن تک جاری رہے گا۔ آج فضائیہ کے جنگی طیاروں نے آسمان پر حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ فضائیہ کے لڑاکو طیاروں کی غرض سے آسمان گونج اٹھا۔ بہادر پائلٹوں نے طاقت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ فضائیہ کے اس شو میں لڑاکو طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ مظاہرے کے دوران تقریبا 70 لڑاکو طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز کارنامے کے دوران پائلٹ اونچائی پر جاکر جہاز کے انجن کو بند کر دیتے ہیں۔ ایسے میں طیارے کو تیزی سے نیچے آتے دیکھنا سنسنی خیز ہوتا ہے۔

اس موقع پر ایئر فورس کے ونگ کمانڈر رتناکر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایئر فورس کا قیام 1932 میں عمل میں آیا تھا۔ اور ہم اب 2023 میں اس کا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہم بھوپال میں تین روزہ ایئر فورس شو کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری ایئر فورس میں جو طیارے کرتب دکھا رہے ہیں، اس میں سوکی mki30، معراج 2000، جیگوار اور ہندوستان میں بنا تیجس اور فائٹر طیارے شامل ہے۔ ہیلی کاپٹر میں ہندوستان کا نیا خریدا ہوا چنور، me17b5 اور جے تک بھی دکھائی دیں گے۔

ٹرانسپورٹ طیارے an32 ،im76 ،c138، اس کے علاوہ آکاش گنگا کا ڈسپلے کیا جائے گا اور آخر میں سارنگ ہیلی کاپٹر کا ڈسپلے ہوگا۔ اس سوال پر کہ ان فائٹر طیاروں کا استعمال جنگ کے وقت کب اور کیسے کیا جاتا ہے؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ سوکی طیارہ ملٹی لور ایئر کرافٹ ہے، جسے ایر ڈیفنس کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس سے اٹیک بھی کیا جاتا ہے۔ جیگوار کے ذریعہ بم برسانے کا کام کیا جاتا ہے، اور معراج 2000 ایئر ڈیفنس کے ساتھ اسٹرائک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اور ہیلی کاپٹر چنو ایئر لفٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح سے کئی طرح کے طیارے ہیں، جو جنگ میں الگ الگ کاموں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ایئر فورس کا یہ شو مسلسل تین دن تک دارالحکومت بھوپال میں جا ری رہے گا۔ جس میں کئی قسم کے طیاروں کو شامل کیا گیا ہے، جو بہترین کرتب دکھا رہے ہیں اور بھوپال کے بڑے تالاب پر بڑی تعداد میں لوگ ان طیاروں کے کرتب کا لطف بھی اٹھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.