ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے گزشتہ روز ان کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، اس لیے بری نظر سے بچانے کے لیے کسی نے میرے چہرے پر کالا ٹیکا لگا دیا۔ waris Pathan Reacted to the Ink Attack on Him
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان مدھیہ پردیش کے مالوہ اور نیماڈ کے دورے پر ہیں وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ کھجرانہ نہر شاہ ولی درگاہ حاضری دینے پہنچے تھے اور جیسے ہی چادر پیش کرنے کے بعد جب وہ درگاہ شریف سے باہر نکلے تو ایک نامعلوم شخص ان کے چہرے پر سیاہی لگا کر فرار ہو گیا۔ Ink Attack on MIM Leader Waris Pathan at Indore اس واقعہ کے بعد تمام کارکنان کے درمیان افراتفری مچ گئی تھی۔
اس تعلق سے وارث پٹھان نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیریسٹر اسدالدین اویسی نے کہا تھا کہ ہم پورے ملک میں انتخاب لڑیں گے۔ مدھیہ پردیش میں بھی ہمارے کارکنان نے محنت کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ صوبے کے لوگ ہمیں اپنی محبت اور دعاؤں سے نوازیں گے۔ میں حاضری کے لیے نہر شاہ ولی درگاہ پہنچا تھا اور جیسے ہی درگاہ سے باہر آرہا تھا تب کسی محبت کرنے والے نے نظر سے بچنے کے لیے مجھے کالا ٹیکا لگادیا۔
اس معاملے پر ڈی سی پی سمپت اُوپادھیائے نے کہا کہ صدام نامی ایک شخص نے سیاہی لگانے کی کوشش کی ہے۔ اس ملزم کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئندہ سال 2023 کے آخر میں مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل ہی سیاسی سرگرمیاں دھیرے دھیرے تیز ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں: Man Throws Ink at Waris Pathan: نامعلوم شخص نے ایم آئی ایم رہنما وارث پٹھان کے چہرے پر سیاہی پوتی