بھوپال: مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ جہاں صوبہ کے مدارس کا سروے کرانے کو لے کر کام شروع کردیا گیا ہے تو وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے شیوراج سنگھ حکومت کو گھیرنے کے لئے ایم پی مدرسہ بورڈ سے الحاق شدہ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو لے کر تحریک شروع کردی ہے۔ Madarasa Teachers Salary Pending in MP
مجلس اتحاد المسلمین کے وفد نے 5 سال سے تنخواہوں سے محروم مدارس اساتذہ کی تنخواہوں کے معاملہ کو لے کر ایم پی امپلائز ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات کی اور مدارس اساتذہ کی تنخواہوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
Madhya Pradesh government on Madrasa
مجلس اتحاد المسلمین بھوپال کور گروپ کے رکن قاضی سید انس علی ندوی نے کہا کہ صوبہ میں شیوراج سنگھ حکومت ایک خاص نظریہ پر کام کر رہی ہے۔ ایک جانب مدارس کا سروے کیا جا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب وہ مدارس جو مدرسہ بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں اور جنہوں نے حکومت کو رجسٹریشن کی فیس ادا کی ہے۔ ان کے اساتذہ 5 سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔حکومت کو مدارس کی اتنی فکر ہے تو وہ مدارس جن کا رجسٹریشن اسی شیوراج سنگھ حکومت نے کیا ہے ان کے اساتذہ 5 سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں ان کو تنخواہ دینے کی فکر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے اعلی سطحی وفد نے مدھیہ پردیش امپلائز ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین رمیشن چندر شرما سے ملاقات کی ہے اور انہیں میمورنڈم دیا ہے کہ مدرسہ اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائی جائے۔ مجلس مدھیہ پردیش میں حکومت کی من مانی نہیں چلنے دے گی ۔ قانون کی بات قانون کے ذریعہ کی جائے گی اور مدارس اور اس کے اساتذہ کے حق کی لڑائی پوری طاقت کے ساتھ لڑی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Madarasa Survey is Baseless بہار میں مدارس کے سروے کا مطالبہ بے بنیاد