ETV Bharat / state

Assembly Election In MP اندور اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار کو عدالت سے راحت

اندور اسمبلی حلقے ایک سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار یاسر پٹھان کو 15 دن کے لیے شرائط کے ساتھ ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات کے لیے راحت دی ہے۔

اندور اسمبلی حلقہ سے  مجلس کے امیدوار کو عدالت سے راحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 3:56 PM IST

اندور اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار کو عدالت سے راحت

اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم تیز ہو گئیں ہیں۔

مجلس اتحاد المسلمین نے بھی صوبے کے چار اضلاع میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ اندور اسمبلی حلقہ ایک سے یاسر پٹھان(کرگون ضلع بدر تھے) کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پٹھان کی مشکلیں بڑھ گئی تھیں۔ اس پر ان کے وکیل نے اندور ہائی کورٹ میں پٹھان کے لیے انتخابی مہم میں راحت دینے کے لیے اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے امیدوار کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں تشہیری مہم چلانے کی اجازت دی ہے۔ مجلس کے امیدوار کو چند شرائط پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ یاسر پٹھان نے اندور ضلع کے اسمبلی حلقہ ایک سے پرچہ نامزدگی کی تھی۔ یاسر پٹھان کے خلاف امن و امان کو بگاڑنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد خرگون ضلع میں تشدد کے کے بعد یاسر پٹھان کو کھرگون اور اندور سے بدر کر دیا گیا تھا۔ اس کا سامنا وہ ابھی بھی کر رہے ہیں۔

یاسر پٹھان کے وکیل نے ہائی کورٹ میں ضلع بدری کو چیلنج کیا تھا۔ اس کے بعد یاسر پٹھان کو انتخابی مہم کے لیے 15 دنوں کی شرائط کے ساتھ ہائی کورٹ سے اجازت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Election In MP آزاد امیدوار ناصر اسلام سے خصوصی گفتگو

ایڈوکیٹ نے بتایا کہ کھرگون مقامی یاسر پٹھان نے اسمبلی انتخاب کے لیے اندور میں پرچہ نامزدگی داخل کی تھی جس کی شکایت کی ہوئی تھی۔ جس پر پٹھان کے وکیل نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی کہ پٹھان کو انتخاب کے لیے راحت دی جائے۔اس اپیل پر اندور ہائی کورٹ نے شرطوں کے ساتھ راحت دے دی ہے۔ اب وہ 17 تاریخ تک اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.