ریاست مدھیہ پردیش میں آج عام آدمی پارٹی کے زیراہتمام پورے صوبے میں احتجاج کیا گیا، جس میں سبھی جگہوں پر کلکٹریٹ کا گھیراؤ کر کے کسانوں کے حمایت میں میمورنڈم دیا گیا۔
عام آدمی پارٹی نے ریاست کے سبھی کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ اتنے سرد موسم میں کسان اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے مطالبات جائز ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کسانوں کے خلاف ہے۔ اس لئے ان کو واپس لیا جائے۔
وہیں عام آدمی پارٹی نے کسان تحریک میں جن کسانوں کی اموات ہوئیں اس پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کسانوں کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو صحیح معاوضہ کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
وزیر زراعت کے گھر کے باہر ہوتھ کانگریس کا احتجاج
ساتھ ہی آج دیے گئے میمورنڈم میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ کسان بڑی محنت سے فصل اگاتا ہے، اس لیے ایک دام طے ہونا چاہیے، جس سے کسان اپنی فصل کی صحیح قیمت حاصل کر سکیں۔