ETV Bharat / state

Road Accident in Sagar ساگر میں سڑک حادثہ میں ایک نوجوان اور ایک بچی کی موت - ساگر ضلع کے رہلی تھانہ علاقہ

ساگر ضلع کے رہلی تھانہ علاقہ میں بائی پاس روڈ پر سڑک عبور کرنے والے ایک معمر شخص کو بچانے کی کوش میں گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو لوگ ہلاک ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 2:08 PM IST

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان اور ایک بچی کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رہلی تھانہ علاقہ کے بائی پاس روڈ پر سڑک عبور کرنے والے ایک معمر شخص کو بچانے کی کوش میں کل رات گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں سوار ماموں ہریوم پٹوا اور اس کی بھتیجی اکشرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا گیا کہ کالا بائی، روی شنکر، وینیتا، اکشرا، ہریوم، مہیندر، روچی پٹوا سے بذریعہ گاڑی ورمن میں نہانے کے لئے گئے تھے، جہاں سے رہلی بائی پاس روڈ پر گودام کے قریب اچانک ایک بزرگ شخص سامنے آگیا، جس کو سے بچانے کی کوشش میں گاڑی الٹ گئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وائی ایس آر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے چنارو منڈل حدود کے پالم پلی کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، بائیک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت سریش، دنیش اور سُبیا کے طورپر کی گئی تھی۔ یہ نوجوان اپنی بائیک پر سوار ہوکر چننور کی سمت جارہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.