ETV Bharat / state

Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan: ایک درزی ایسا بھی جو رمضان میں کاروبار بند رکھتا ہے - درزی کا کاروبار

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رمضان المبارک Ramadan in Indore کے مہینے میں درزی کا کاروبار عروج پر Tailor During Ramadan ہوتا ہے، لیکن یہاں ایک درجی ایسا بھی ہے جو رمضان کے مہینے میں اپنا کاروبار بند رکھتا ہے۔

Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan: ایک درزی ایسا بھی جو رمضان میں کاروبار بند رکھتا ہے

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 5:48 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 6:33 PM IST

اندور: رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا ہے۔ چاند نظر آتے ہیں مسلم اکثریتی علاقوں اور بازار گلزار ہو جاتے ہیں اور لوگ عید کے لیے نئے ملبوسات سلوانے میں مصروف ہو جاتے ہیں جس کے پیش نظر مسلم اکثریتی علاقوں کے درزیوں کو سانس لینے کی فرصت نہیں ملتی ہے مگر مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک درزی ایسا بھی ہے جو رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہیں اپنا کاروبار بند کر دیتا ہے۔Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan

Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan: ایک درزی ایسا بھی جو رمضان میں کاروبار بند رکھتا ہے

رمضان میں اپنا کام بند رکھنے والے آئی جی ٹیلر کے مالک شاکر حسین رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ بڑے رحمت و برکت والا ہے۔ کاروبار کی وجہ سے رمضان کے دوران عبادت میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ سنت بھی ادا نہیں ہوتی۔ روزے بھی چھوٹ جاتے ہیں۔ Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan

یہ بھی پڑھیں: Rush in Eid Market: عید الفطر کی تیاریوں کے درمیان کاروباری سرگرمیاں عروج پر

شاکر حسین رحمانی نے کہا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران اللہ رب العزت نے ہمیں تمام نعمتیں عطا کی تھی، ہمیں بھی رمضان میں عبادت کرنے کا موقع ملا ہے، ہر چیز دینے والا اللہ ہے تو پھر اگر ہم ایک مہینے کام نہیں بھی کریں گے تو انشااللہ باقی دیگر مہینوں میں ہم کاروبار کر لیں گے مگر رمضان سال میں بس ایک بار آتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ بڑی رحمتوں اور برکتوں والا ہے، جہاں ایک کے بدلے ستر ثواب حاصل ہوتے ہیں اور پھر جب رضا کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو پھر انشاءاللہ رزق کا مالک اللہ ہے جو ہر چیز عطا کرنے والا ہے۔Tailor Keeps His Business Closed During Ramadan

حالانکہ روزہ اور عبادت کے لیے پورے مہینے کام دھام بند کردینا شرعی اعتبار سے احسن عمل ہے یا غیر مناسب، یہ علما ہی بتا سکتے ہیں۔

Last Updated : Apr 21, 2022, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.