ETV Bharat / state

ریئل اسٹیٹ کاروبار میں امید کی کرن - کورونا کے وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات پر بڑا اثر پڑا ہے

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کورونا کے وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات پر بڑا اثر پڑا ہے اور ریئل اسٹیٹ بھی اس سے کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔ لیکن اب ان کے متعدد اعلان سے ریئل اسٹیٹ کاروباریوں کو کافی راحت ملی ہے۔

a ray of hope in the real estate business
ریئل اسٹیٹ کاروبار میں امید کی کرن
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 8:36 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو طاقت دینے کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری علاقوں میں پراپرٹی خریدنے اور بیچنے پر لگنے والی اسٹامپ ڈیوٹی پر دو فیصد چھوٹ دی جائے گی۔ ابھی 3 فیصد اسٹامپ ڈیوٹی لگتی ہے، جو آگے صرف ایک فیصد ہی لگے گی۔ یہ چھوٹ 31 دسمبر 2020 تک جاری رہے گی۔ اس فیصلے سے رجسٹری سستی ہو جائیں گی۔ نئے گھر خریدنے والوں کا بھی خرچ کچھ کم ہوگا۔

ریئل اسٹیٹ کاروبار میں امید کی کرن

اعلان کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کے وقت لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی حالات پر بڑا اثر پڑا ہے اور ریئل اسٹیٹ بھی اس سے کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔

معاشی حالات سدھارنے کے لیے ریئل اسٹیٹ میں اچھال لانے کے لیے سب ہی طرح کی کوشش کی جائے گی۔ اس فیصلے سے لوگ اپنا مکان آسانی سے خرید سکیں گے۔ کاروبار میں تیزی آئے گی اور ریئل اسٹیٹ کے کام کاج کو طاقت ملے گی۔

بتا دیں کہ پہلے رجسٹری کے لیے 12٠5 فیصد دینا پڑتا تھا لیکن اب رجسٹری کے لیے 10٠5 فیصد ہی لگے گا۔ ریاستی حکومت کے اس نئے فیصلے سے مدھیہ دیش کے سبھی شہری حلقوں کے دائرے میں آنے والے شہروں میں رجسٹری کا 2 فیصد کم ہو جائے گا۔

یہاں گذشتہ ایک برس سے 40 لاکھ روپے کے گھر کی رجسٹری پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آرہا تھا۔ اب یہ گھٹ کر 4٠20 لاکھ روپے ہی رہ جائے گا یعنی پراپرٹی خریدنے والے کو 80 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.