بھوپال: ریاست کے ایک اور حاجی جو کہ سفر حج پر پہنچے تھے، بدھ کو مکہ میں انتقال کر گئے۔ دیواس ضلع کے ان حاجی کی عمر تقریباً 56 سال تھی۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر حج پر پہنچے تھے۔ اس موت کے بعد اب تک ریاست کے تقریباً 6 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کی موت کے بعد ان عازمین کو مکہ میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے حج کوآرڈینیٹر سید شاکر علی جعفری نے کہا کہ ہر سال حج کے دوران کچھ لوگ خراب موسمی حالات، سفر کی تھکاوٹ اور عمر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار یہ تعداد بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز ضلع دیواس کے حاجی، بھائی بشیر شیخ انتقال کر گئے ہیں۔ لواحقین کی رضامندی کے بعد انہیں مکہ میں قبرستان کے ذمہ داران ہی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل کھنڈوا، جبل پور، ہرسود، بھوپال وغیرہ اضلاع کے یاتریوں کی بھی مختلف وجوہات کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ اس موت کے بعد ریاست کے حاجیوں کی سفر حج کے دوران مرنے والوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں شاکر علی جعفری نے خادم الحجاج کو تاکید کی کہ حاجیوں کی واپسی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونی چاہیے۔ ریاستی حج کوآرڈینیٹر سید شاکر علی جعفری نے مکہ مکرمہ میں ریاست کے خادم الحجاج کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے خادموں کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہونے اور ان کی طرف سے حاجیوں کو مدد نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جعفری نے تمام خادموں کو خبردار کیا ہے کہ اب حاجیوں کی ان کے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایسی صورت حال میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حج کوآرڈینیٹر نے تمام خادمین سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حاجیوں کا سامان اور ضروری کاغذات منظم طریقے سے پہنچ جائیں۔ تاکہ وہ سفر کی بہتر یادوں کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹیں۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے حاجیوں کی واپسی کا عمل 17 جولائی سے شروع ہوگا۔ اندور، بھوپال، ممبئی اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹس سے واپس آنے والے ریاست کے تمام حاجیوں کے اس مہینے کے آخر تک اپنے گھروں کو پہنچنے کی امید ہے۔