ETV Bharat / state

بچوں سے بھری پک اپ گاڑی کنویں میں گری، دو ہلاک - کاٹھیابندھان گاؤں میں واقع ایک کھیت

مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے چین پور تھانہ علاقے میں واقع ایک کنویں میں بچوں سے بھری پک اپ گاڑی گرجانے سے دو بچوں کی موت ہوگئی اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

بچوں سے بھری پک اپ گاڑی کنویں میں گری، دو ہلاک

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 3:18 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کاٹھیابندھان گاؤں میں واقع ایک کھیت کے بغیر منڈیر کے کنویں میں کل رات پک اپ گاڑی کے گرجانے سے سات سالہ چمپا اور چار سالہ سونندا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

دیگر زخمی بچوں ارون،ساون،ممتا،ریتیش ،کرشنا اور آکاش کو نکال کر جھرنیا کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ پھروہاں سے انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگ پک اپ گاڑی سے کھرگون سے کھاد لےکر لوٹے تھے۔

تبھی چتر سنگھ کے یہاں آدھا کھاد اتارنے کے بعد مہیندر کے گھر اسے لے کر جارہے تھے۔

اسی دوران پک اپ گاڑی میں آٹھ بچے سوار ہوگئے۔ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے راستے میں بھار سنگھ کے کھیت میں واقع بغیر منڈیر کے کنویں میں پپ اپ گاڑی گرگئی۔

ایک بچے کی لاش رات کو ہی نکال لی گئ، جبکہ دوسرے کی لاش پک اپ گاڑی نکلوانے اور کنویں کا پانی خالی کروانے کے بعد نکالی جاسکی۔

دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد آج گھروالوں کو سونپ دی گئیں ۔پک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اس کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.