ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے گاؤں کٹیا میں گزشتہ شب گنیش وسرجن کے دوران گروپرساد نامی ایک شخص ناگن ڈانس کرتے وقت زمین پر گرپڑا ۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح سے گروپرساد سر کے بل گرجاتا ہے اور اسی کے سسب اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے گروپرساد کو اس سے پہلے بھی سر پر چوٹ لگی تھی لیکن ناگن ڈانس کرتے وقت سر کے بل گر جانے سے اس کی جان چلی گئی، کافی دیر بعد یہ پتہ چل پایا تھا کہ اس موت واقع ہوگئ ہے۔
اس سانحہ کے بعد علاقے میں گنیش وسرجن کا تہوار ماتم میں تبدیل ہوگیا۔