ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے مایا پور تھانہ علاقے کے گھلودرا گاؤں کے نزدیک تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اشوک ونشکار (35) کل کھیت میں کام کر رہا تھا۔ تبھی وہ وہیں پاس ہی واقع تالاب میں ہاتھ منہ دھونے گیا اور اسی دوران کسی طرح تالاب میں گر گیا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔
اس حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس نے اس کی لاش کو برآمد کر لیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔