ریاست میں ہورہی شدید بارش کی وجہ سے شپرا ندی کی پانی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ وہیں ریاست کے اجین اور اندور کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ شپرا ندی میں پانی کی سطح بڑھنے سے گھاٹ پر بنے چھوٹے بڑے مندر ڈوب گئے ہیں۔ندی کے چھوٹے پل پر قریب دو فٹ کے اوپر پانی بہہ رہا ہے۔