ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز

اندور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ضلع میں 92 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2470 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 100 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

اندور: 92 نئے کورونا مریض کی تصدیق
اندور: 92 نئے کورونا مریض کی تصدیق
author img

By

Published : May 17, 2020, 1:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہفتے کے روز دیر سے آنے والی 2182 رپورٹ میں سے 92 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ انہیں ملا کر اب اندور میں 2470 کورونا مثبت مریض ہو گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مثبت مریض کے ہلاک ہونے کے بعد اندور میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔

صرف 1251 کورونا مریضوں کا اندور میں علاج کیا جا رہا ہے، باقی 1119 مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔ حکومت سمیت انتظامیہ اندور میں مریضوں کی تعداد میں اضافے سے پریشان ہے۔

اب تک شہر اندور میں 22827 نمونے کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور شہر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.