ETV Bharat / state

MP Teachers Recruitment مدھیہ پردیش میں ساڑھے سات ہزار پرائمری اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی - Recruitment of Primary Teachers in MP

مدھیہ پردیش اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ساڑھے ساتھ ہزار 500 پرائمری اساتذہ کی بھرتی جلد شروع کی جائے گی۔ عمر کا حساب یکم جنوری 2023 کی حیثیت میں کیا جائےگا۔ امیدوار کی کم از کم عمر 21 سال ہوگی۔ MP School Education Department on Recruitment

مدھیہ پردیش میں ساڑھے سات ہزار پرائمری اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 9:55 AM IST

بھوپال: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مدھیہ پردیش سات ہزار 500 پرائمری اساتذہ کی بھرتی کرے گا۔ تعلیمی سیشن سال 2023-24 کے لیے محکمہ کی طرف سے پوسٹوں کی تفصیلی وضاحت، ضوابط، ہدایات، طریقہ کار، ریزرویشن کی اہلیت وغیرہ ایم پی آن لائن پورٹل پر 28 فروری 2023 سے دستیاب ہوگی۔ عمر کا حساب یکم جنوری 2023 کی حیثیت میں کیا جائےگا۔ امیدوار کی کم از کم عمر 21 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کے حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی مروجہ ہدایات نافذ ہوں گی۔ Recruitment of Primary Teachers in MP

کمشنر پبلک ایجوکیشن ابھے ورما نے بتایا کہ پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ کی جانب سے پرائمری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ، 2020 میں اہل امیدواروں سے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال 2022-23 اور 2023-24 میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والی اسامیوں کوپُر کیا جانا ہے۔ اسامی کو بھرنے کا عمل مارچ 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ قبائلی امور کے محکمے کی جانب سے خالی آسامیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بعد مشترکہ کونسلنگ کی جائے گی۔ عہدوں کی تعداد میں کمی یا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TET scam in West Bengal: ٹیٹ پرائمری اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی، قصورواروں کے خلاف سزا کا مطالبہ

مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکول ایجوکیشن سروس (اکیڈمک کیڈر)، سروس کنڈیشنز، اینڈ ریکروٹمنٹ رولز 2018 اور ان ضووابط میں وقتاً فوقتاً کی جانے والی ترامیم کے مطابق اشتہار کی تاریخ کو مروجہ ضوابط کے تحت پرائمری اساتذہ کے خالی عہدوں کو بھرنے کا عمل پرائمری ٹیچر اہلیت کا امتحان 2020 کے میرٹ کی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.