ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ گورکھ ناتھ بگھیل نے کہا کہ باگندي علاقہ میں مہاراشٹر کی سرحد سے متصل شیرپار اور سيتاگوٹا کے جنگلوں کے درمیان پہاڑیوں میں ماؤنوازوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر ضلع فورس، ڈی آرجی اور سی اے ایف کی ٹیموں کوصبح میں روانہ کیا گیا، جہاں ماؤ نوازوں کے ساتھ ہونے والے تصادم میں چار خاتون اور تین مرد ماؤ نوازوں کو مار گرایا گیا۔
پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47، 303 رائفل، 12 بور کی بندوق، سنگل شاٹ رائفل سمیت دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
بگھیل نے کہا کہ پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان جھڑپیں ابھی جاری ہیں۔