ETV Bharat / state

اندور: کورونا سے چار اموات، 560 نئے معاملے درج - etv bharat news

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے چار افراد کی موت درج ہوگئی ہے۔

اندور میں کورونا سے چار اموات، 560 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 2:09 PM IST

اندور میں کورونا کے 560 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد یہاں زیر علاج مریضون کی تعداد 4638 تک جا پہنچی ہے۔

ضلع کے چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر ڈاکٹر پروین جڑیا نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کی جانچ وسیع طورپر جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں کُل جانچے گئے 4822 نمونوں میں سے 560 نئے متاثرہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب تک ضلع کے 523385 مشتبہ افراد کے نمونے جانچے جاچکے ہیں۔ جن میں 43,846 سامنے آئے متاثرین میں سے 38,437 صحت مند ہوچکے ہیں۔

ضلع میں کُل 4638 زیر علاج مریض ہیں، جن کا علاج یہاں کے الگ الگ نجی - سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ہوم آئسولیشن میں جاری ہیں۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی ’کانٹیکٹ ٹریسنگ‘ جاری ہے۔

یہاں کے 40 سے زیادہ فیور کلینک پر ہر روز سیکڑوں مشتبہ کووڈ 19 کی جانچ کے لئے نمونے دے رہے ہیں۔ جن کا محض آدھے گھنٹے میں ریپڈ ایکٹیجن اور تین چار دنوں میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کر کے نتیجہ جاری کیا جارہا ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 771 زیر علاج مریض دم توڑ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.