اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 560 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس مہلک وبا سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 5 روز سے کورونا کے پانچ سو سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جس سے متاثرین کی تعداد 43 ہزار 846 تک پہنچ گئی ہے۔حالانکہ شفایاب ہو کر ہسپتال سے گھر لوٹنے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 437 درج کی گئی ہے۔
سرکاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4822 نمونوں کی جانچ کی گئی تھیں جس میں 4 ہزار 226 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 560 کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے اور پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حالانکہ 4638 کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج بھی چل رہا ہے۔
ضلع اندور میں اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 385 کورونا کی نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ کورونا کے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور صحت عملہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر یہاں رات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔