ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کے 49 نئے معاملے - سی ایم ایچ او

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں 'کووڈ-19' کے 49 نئے معاملے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 4664 تک جا پہنچی ہے۔

49 new cases of Corona in Indore
اندور میں کورونا کے 49 نئے معاملے
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 1:51 PM IST

اندور میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ لیکن راحت کی خبر ہے کہ اب تک 3435 متاثرہ مریض ٹھیک ہوکر گھر جا چکے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر اور ہیلتھ افسر(سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جڑیا نے اتوار رات بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ کل جانچے گئے 1512 نمونے پائے گئے ہیں،جبکہ 958 نئے نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا اب تک کُل 83136 جانچ رپورٹ حاصل ہوچکی ہیں، جس میں کُل متاثرین کی تعداد 4664 ہے۔

سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل چار مردوں کی موت درج کی گئی ہے، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 226 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر اب تک 3435 متاثرین کو ٹھیک ہونے پر ہسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے، جس کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1003 ہے۔

وہیں اب تک ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے 4455 مشتبہ افراد کو ٹھیک ہونے پر چھٹی دی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.