ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 478 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع اندور ہے۔ جہاں کورونا کیسز دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 607 درج کی گئی ہے۔ تو وہیں اس وائرس سے 17 ہزار 932 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2176 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں 478 کی رپورٹ مثبت موصول ہوئیں، جبکہ 1674 کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 7 اموات بھی درج کی گئی۔ تو وہیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 545 ہوم گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوما بھارتی کورونا سے متاثر
ضلع میں 2 لاکھ 90 ہزار پانچ سو 96 کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 22 ہزار 607 کی رپورٹ مثبت تصدیق ہوئی ہے۔ تو وہیں ہسپتالوں سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 932 تک درج کی گئی ان میں کل ٹیسٹ کے نمونے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر مہینے میں یہ آٹھویں بار ایک ہی دن میں کورونا کے 400 زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ تو وہیں گزشتہ چھ مہینوں میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 478 مریض پہلی بار ملے ہیں۔